تازہ ترین

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

’یہ مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنا چاہتے ہیں‘

لاہور: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف...

صدرِ مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے یوم پاکستان...

آئین سب پر مقدم، کوئی اس سے بالاتر نہیں ہے، وزیراعظم

تھرپارکر: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان: کرونا کیسز میں مسلسل اضافہ، شرح 2 فیصد سے بھی زیادہ ہوگئی

اسلام آباد: ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 644 ہے۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 133 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 77 ہزار 899 ہوگئی۔

ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 38 ہزار 689 ہوچکی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 917 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 92 لاکھ 50 ہزار 749 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.70 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 115 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

این آئی ایچ کے مطابق اسلام آباد میں 325 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 21 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے ہیں،  لاہور میں 634 ٹیسٹ کیے گئے، 34 مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی جبکہ راولپنڈی میں 197 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 3 مثبت رپورٹ ہوئے ہیں۔

Comments