جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

مہنگائی میں اضافے کا رجحان برقرار، شرح 10.87 فیصد تک پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، مئی میں مہنگائی میں 0.10فیصد اضافہ ہوا اور مہنگائی کی شرح 10.87 فیصد تک پہنچ گئی، ،مئی میں چکن،پھل، آٹا،گندم ،مسٹرڈ آئل، ویجی ٹیبل گھی،بیکری آئٹم،مصالہ جات،گوشت اورچینی مہنگی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں مہنگائی میں 0.10فیصد اضافہ ہوا  اور  مئی2020کےمقابلے مئی 2021میں مہنگائی کی شرح 10.87 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پہلے11 ماہ میں مہنگائی کی شرح 8.83فیصدریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک ماہ میں مرغی 16.87فیصد ، پھل  10.54، آٹا 9.75 فیصد مہنگا ہوا جبکہ گوشت4.68فیصد، چینی 1.83 اورگڑ 2 فیصد مہنگے ہوئے۔

اعدادو شمار کے مطابق ٹماٹر 46.64 فیصد، سبزیاں 18.84، انڈے 11.58 فیصد سستے، دال ماش1.37، دال چنا 1.33، دال مونگ1.27، دال مسور1.12 فیصد سستی  ہوئی۔

اسی طرح چکن 59.57 فیصد،انڈے 54.96، مسٹرڈ آئل 30.75 فیصد ، گندم29.90 ، آٹا28.54 فیصد ،مصالحہ جات26.71 فیصد ، ویجی ٹیبل گھی 22 فیصد ، چینی 21.62 ، بیکری آئٹم 16.81مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات  کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک سال میں دودھ 15.41 فیصد ، سبزیاں12.53فیصد، موٹر فیول 25.34 فیصد، بجلی نرخ21.83 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ اس دوران پیاز 31.52 فیصد، دال مونگ17، دال مسور7،بیسن 2 فیصد سستا ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں