اشتہار

پاکستان کرکٹ بورڈ کا اظہر علی کو خراج تحسین

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنا کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے سابق کپتان اظہر علی کو ان کی خدمات پر سوینیئر پیش کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اظہر علی کو اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلنے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے کراچی ٹیسٹ کے آغاز سے قبل اظہر علی کی پاکستان کرکٹ کی خدمات کے اعتراف میں انہیں سوینیئر پیش کیا اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کی اہلیہ اور بچے بھی انکے ہمراہ اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

- Advertisement -

رمیز راجا نے کہا کہ اظہر علی نے پاکستان کو خوشیاں دیں۔ ان کی ملکی کرکٹ کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

اظہر علی نے سوینیئر دینے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ سابق کپتان اظہر علی نے گزشتہ روز ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جب کہ اس سے قبل وہ 2018 میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اظہر علی کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اظہر علی نے 97 ٹیسٹ کرکٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور نو میں قیادت کی۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں سات ہزار سے زائد رنز اسکور کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں