لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال انگلینڈ کا دورہ کرے گی، اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد قومی ٹیم کاچھ سال بعد پہلا دورہ انگلینڈ ہوگا۔
اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل دو ہزار دس میں لارڈز میں منظرعام پر آیا اور آئندہ سال پاکستان دورہ انگلینڈ کا آغاز بھی اسی لارڈز کے میدان سے کرے گا، اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے جانے کے بعد سلمان بٹ ، آصف اور محمد عامر پر پانچ سال کی پابندی لگی، اب تینوں کی سزا ختم ہونے والی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورۂ انگلینڈ چار ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اورایک ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہوگا۔
قومی ٹیم انتیس جون کو انگلینڈ پہنچے گی اور دو پریکٹس میچ کے بعد سیریز کا با قاعدہ آغازچودہ جولائی سے لارڈز کے تاریخی میدان میں پہلے ٹیسٹ سے ہوگا، دوسرا ٹیسٹ بائیس جولائی، تیسرا تین اگست اور چوتھا ٹیسٹ گیارہ اگست سے اوول میں ہوگا۔
ٹیسٹ کے بعد آئرلینڈ سے دو ون ڈے میچز اور پھر انگلینڈ سے پانچ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، سات ستمبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی ہوگا۔