پاکستان کو بنگلہ دیش نے اسی کی سر زمین پر دس وکٹوں سے شکست دے دی قومی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ جیتے ساڑھے تین سال بیت گئے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز شروع ہوئی تو سب کو یقین تھا کہ قومی ٹیم نہ صرف یہ سیریز اپنے نام کرے گی بلکہ ساڑھے تین سال بعد اپنی سر زمین پر جیت کا مزا چکھے گی لیکن بنگلہ دیش نے پنڈی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ جیت کر دونوں ارمان خاک میں ملا دیے۔
قومی ٹیم نے آخری بار 2021 میں جنوبی افریقہ کیخلاف پنڈی ٹیسٹ جیتا تھا۔ اس کامیابی کے بعد پاکستان نے اپنے ملک میں نو ٹیسٹ میچ کھیلے۔ پانچ میں شکست ہوئی اور چار میچ ڈرا ہوئے۔ انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے بعد قومی ٹیم بنگلا دیش کو بھی نہ ہر اسکی۔
8 فروری 2021 کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جب پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ میچ میں زیر کر کے فتح کی خوشی منائی تھی تو یہ اب تک اپنے میدان میں منائی جانے والی قومی ٹیم کی آخری خوشی ثابت ہوئی ہے اور اس بات کو 1295 دن بیت چکے ہیں۔
سال 2022 میں آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان آئی اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیت کر وطن سرخرو لوٹی۔ اس کے بعد انگلش ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا اور قومی ٹیم کو پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش کر کے تاریخی کارنامہ انجام دیا۔
گزشتہ سال نیوزی لینڈ نے بھی پاکستان کو خوب تنگ کیا۔ کیوی ٹیم کوئی میچ جیت تو نہ سکی لیکن شاہینوں کے لیے تر نوالہ بھی ثابت نہ ہوئی اور سیریز ہار جیت کے بغیر ڈرا رہی۔
اور اب بنگلا دیش جیسی کمزور ٹیم پاکستان کے دورے پر ہے اور اس نے پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں کی تاریخی کامیابی سے پاکستان کے خلاف اپنی اولین فتح بھی حاصل کر لی ہے۔
’سر آپ کا وژن ہے‘، فواد چوہدری کا پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی شرمناک شکست پر گہرا طنز