جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

پاکستان کرکٹرز کی ہمبنٹوٹا کے میدان میں نماز کی ادائیگی

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کھیلنے کیلیے سری لنکا میں موجود قومی کرکٹرز نے ہمبنٹوٹا میں ٹریننگ کے دوران نماز کا وقت ہونے پر گراؤنڈ میں نماز ادا کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان سے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں موجود ہے جہاں پہلا ایک روزہ میچ کھیلا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز ٹریننگ کے دوران نماز کا وقت ہونے پر کھلاڑیوں نے ٹریننگ چھوڑ کر گراؤنڈ کے اندر ہی نماز ادا کی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں محمد رضوان، فخر زمان، امام الحق، نسیم شاہ ودیگر با جماعت نماز ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

 

مذکورہ تصویر کو ایکس (ٹوئٹر) پر اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی جاری ہیں۔ اکثریت نے کھلاڑیوں کے کھیل کے دوران عبادات کا خیال رکھنے کے جذبے کو سراہا ہے۔

افغان کپتان کا پاکستانی ٹیم کو روایتی لباس کا تحفہ

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے جانے والے تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز آج سے ہوگیا۔ ہمبنٹوٹا میں دونوں ٹیمیں نبرد آزما ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں