اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خراب موسم کے باعث ایوان صدر میں ہونیوالی یوم پاکستان کی پریڈ ملتوی کردی گئی ، یوم پاکستان کی ملتوی ہونے والی پریڈ اب25 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے معاشی حالات کے باعث پاک فوج نے اس سال پریڈ کو محدود کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پریڈ گراؤنڈ سے ایوان صدر منتقل کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

واضح رہے فوجی پریڈ ہر سال 23 مارچ کو منائی جاتی ہے۔ یہ تقریب 1940 کی قرارداد لاہور کی یاد میں منائی جانے والی تقریبات کا مرکز ہے جس میں برطانوی حکومت والے ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد ملک کے قیام کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ذرائع نے کہا کہ پاک فوج عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور ملک کی ترقی کے لیے کام کرتی رہے گی۔

خیال رہے پاکستان کو معاشی بحران کا سامنا ہے اور وہ آئی ایم ایف کے تعطل کا شکار قرض پروگرام کی بحالی کے لیے کام کر رہا ہے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں