لاہور: پنجاب اسمبلی میں ’یوم پاکستان‘ کی مناسبت سے قرارداد جمع کرا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی، قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان ’یوم پاکستان‘ پر اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ قیام پاکستان کے مقاصد کی روشنی میں طے کردہ اصولوں کے مطابق ملک چلائیں گے۔
قرارداد کے متن کے مطابق دو قومی نظریے پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد کیا جائے گا، نوجوان نسل میں دو قومی نظریے کا شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
- Advertisement -
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ اجتماعی طور پر پاکستان میں ان تصورات اور روایات کو فروغ دینا ہوگا، اختلافات کو پس پشت ڈال کر سب کو ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ایک ہونا ہے۔