اسلام آباد : معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفر مرزا کا کہنا ہے پاکستان نے کورونا کے مریضوں پر ہائیڈروکلوروکوئین کے کلینکل ٹرائل کو عارضی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ کوروناکےٹرائل سے متعلق ایگزیکٹوگروپ سے ملاقات ہوئی، گروپ کاہائیڈروکلوروکوئین کےکلینکل ٹرائل کوعارضی معطل کرنےکافیصلہ کیا، اس حوالے سے اب تک شرح اموات میں اضافہ ہوا ہے۔
The Executive Group of the Solidarity Trial, representing 10 countries, met on Saturday and has agreed to review by temporarily suspending clinical trial of hydroxychloroquine in COVID-19 patients. High mortality has been reported! <310> https://t.co/a5vtSHolRI
— Zafar Mirza (@zfrmrza) May 26, 2020
یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کوروناکےمریضوں پر ملیریا سے بچاؤ کی دوا کوروکوئین کا استعمال فوری بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، ایڈوائزری گروپ ممبر کا کہنا تھا کہ ہائیڈروکسی کلوروکوئین کےاستعمال سےڈیتھ ریٹ بڑھ رہاہے، صحت مند مریضوں کا کلوروکوئین کااستعمال کرنا زندگیوں کو خطرہ میں ڈالنا ہے۔
پروفیسرثاقب نے کہا تھا کہ کلوروکوئین ،ہائیڈروکسی کلوروکوئین سے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہورہی ہے، پہلی اسٹڈی میں کلوروکوئین کےاستعمال کے فائدہ مند اثرات تھے۔
مزید پڑھیں : اموات میں اضافہ، کورونا کے مریضوں پر ہائیڈروکسی کلوروکوین کے تجربات معطل
خیال رہے عالمی ادارہِ صحت نےحفاظتی خدشات کے پیشِ نظر کورونا کے علاج کیلئے ہائیڈروکسی کلوروکوین کےتجربات معطل کردئیےہیں، سربراہ ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ یہ پابندی عارضی ہے،دواکےتمام پہلووں کا جائزہ لے رہےہیں، مختلف ملکوں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے دواوں پرکام کرنیوالی تنظیم کی سفارش پرپابندی لگائی گئی ہے۔
واضح رہے برطانوی جریدے دی لینسیٹ میں جمعہ کو شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق تقریبا ایک لاکھ کورونا وائرس کے مریضوں کے مطالعے میں اینٹی وائرل دوائیوں ہائیڈروکسی کلورو کوئن کے ساتھ ان کا علاج کرنے میں کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے بلکہ مریضوں کی اموات کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے۔
اس سے قبل امریکہ میں ہونے والی حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا تھا کہ کرونا وائرس مریض کے علاج کے لیے استعمال کی جانے والی ملیریا کی ادویات بے اثر اور اموات میں اضافے کا باعث ہیں۔