اشتہار

حکومت کا بڑا فیصلہ ! حج درخواستیں جمع کرانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا، وصولی کی مدت 10روز بڑھائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج درخواستیں جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کی مدت 10روز بڑھائی جارہی ہے، حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان آج کردیا جائے گا۔

- Advertisement -

انیق احمد کا کہنا تھا کہ سرکاری ریگولر حج اسکیم ، اسپانسر شپ اسکیم کے تحت درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات کے سبب کم حج درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں، حج پیکیج ایک لاکھ روپے کم کرنے کے باوجود درخواستوں کی کم وصولی باعث حیرت ہے۔

گزشتہ روز تک سرکاری اسکیم کے تحت 40 ہزار 175 درخواستیں جمع کی گئیں۔

خیال رہے اب تک سرکاری حج اسکیم کے کوٹے کے تحت صرف ایک تہائی درخواستیں جمع ہو سکی ہیں، حج اخراجات ایک لاکھ سستا ہونے کے باوجود فی کس قربانی سمیت تقریباً 11 لاکھ روپے ہیں جبکہ کم دورانیے کا حج متعارف کرانے کے باوجود بیرون ملک پاکستانیوں کی حج میں عدم دل چسپی سامنے آ رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں