تازہ ترین

پاکستان نے 17 سال قبل انگلینڈ کو ہوم ٹسیٹ سیریز میں ہرایا تھا

انگلینڈ اور پاکستان کے مابین 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز کل ہو رہا ہے 17 سال قبل آخری ہوم سیریز میں قومی ٹیم فاتح رہی تھی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انگلینڈ اور پاکستان کے مابین 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز کل سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئی ہے۔ یہ انگلینڈ ٹیم کا مجموعی طور پر نواں دورہ پاکستان ہے۔

ہوم سیریز میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کا پلڑا بھاری رہا ہے اور قومی ٹیم نے 3 سیریز جیت رکھی ہیں جب کہ انگلش ٹیم دو سیریز میں فاتح رہی ہے۔ تین سیریز ڈرا ہوئی تھیں۔

17 سال قبل آخری ہوم سیریز میں قومی ٹیم فاتح رہی تھی اور انضام الحق کی کپتانی میں پاکستان نے انگلش تیم کو دو صفر سے شکست دے کر سیریز جیتی تھی۔

مذکورہ سیریز کا پہلا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔ دوسرا میچ فیصل آباد میں کھیلا گیا جو بغیر کسی نتیجے کے برابری پر ختم ہوا۔

تیسرا میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کا عزم لے کر انگلینڈ ٹیم ایک بار پھر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اتری تاہم جیت کے بجائے اسے تاریخ کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا اور پاکستان نے ایک اننگ اور 100 رنز کے بھاری مارجن سے میچ جیت کا سیریز کا دو صفر سے شاندار اختتام کیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے مجموعی ٹیسٹ ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو یہاں انگلینڈ کو پاکستان پر معمولی سبقت حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں نے اب تک مجموعی طور پر 86 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔ ان میں سے انگلینڈ کو 26 جب کہ پاکستان کو 21 میچز میں فتح حاصل ہوئی ہے جب کہ 39 میچز بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوئے۔

Comments

- Advertisement -