تازہ ترین

فخرزمان کی ‘فتح گر’ اننگز، پاکستان کامیاب

راولپنڈی: پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں مہمان نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 337 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف شاہینوں نے تین وکٹوں کے نقصان پر 10گیندوں قبل حاصل کرلیا اسی فتح کے ساتھ پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

میچ کے ہیرو فخرزمان رہے جنہوں نے 180 رنز کی فتح گر اننگز کھیل کر ٹیم کو 337 رنز کا مجموعہ حاصل کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا، فخر زمان نے 144 گیندوں پر 180 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے۔

اس کے علاوہ کپتان بابراعظم نے65 اورمحمدرضوان نے 54رنزکی ذمہ دارانہ اننگزکھیلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری شپلے، میٹ ہنری اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آج ہونے والے میچ میں کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز اسکور کئے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل نے مسلسل دوسری سنچری اسکور کرتے ہوئے 129رنز بنائےتھے۔

Imageکیوی کپتان ٹام لیتھم98اورچیڈبوزنے51رنزاسکورکیے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 78 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ کے حصے میں بھی ایک وکٹ آئی۔

https://twitter.com/BLACKCAPS/status/1652287366818848769?s=20

آج کے میچ میں فاسٹ بولر احسان اللہ کا ڈیبیو کیا گیا تاہم وہ کوئی وکٹ نہ حاصل کرسکے۔

ٹاس کے بعد قومی کپتان بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج کے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ۔ نائب کپتان شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود آج نہیں کھیل رہے ان کی جگہ عبداللہ شفیق، اسامہ میر اور احسان اللہ فائنل الیون کا حصہ تھے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ تین مئی کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا

Comments

- Advertisement -