پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پاکستان کا اقوام متحدہ سے دہشتگردوں کے پاس جدید امریکی فوجی اسلحے کی تحقیقات کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے اقوام متحدہ سے دہشتگردوں کے پاس انتہائی جدید امریکی فوجی اسلحے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور اس سے جڑی تنظیموں سے سنگین نوعیت کے خطرات درپیش ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تنظیمیں پاکستان میں منظم دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

 منیر اکرم نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اس بات کی تحقیقات کرے کہ انتہائی جدید فوجی اسلحہ ان دہشت گردوں کے ہاتھ کیسے لگا؟ اور وہ انھوں نے اس کو کس ذریعے سے حاصل کیا ہے؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا تھا کہ جو ہتھیار طالبان کے ہاتھ لگے وہ امریکا کے نہیں افغان نیشنل آرمی کے ہیں، کانگریس کی منظوری سے افغان آرمی کی ہتھیاروں سے مدد کی۔

ترجمان امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل نے مزید کہا کہ طالبان کے قبضے کے بعد یہ ہتھیار ان کے ہاتھ لگ گئے، جبکہ کچھ افغان نیشنل آرمی حکام نے طالبان سے لڑائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور ہتھیار ڈال دیئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں