جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

پاکستان کے کن علاقوں میں بھارتی ڈرونز مار گرائے گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاکستان کی جانب سے بھارتی ڈرونز گرائے جانے کی تفصیلات سامنے آگئیں ، کون کونسے علاقوں میں ڈرونز مار گرائے گئے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان میں دوبارہ دراندازی کی کوشش کی ، پاک فوج نے بھارتی ڈرونز گراکر ایک بار پھر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

7 اور 8 مئی کی رات سے پاکستان کےمختلف شہروں میں بھارت کے اسرائیلی ساختہ ہیراپ ڈرونزحملہ آور ہوئے جو افواج پاکستان نے گرا دیئے اور کچھ گر کر تباہ ہوگئے۔

لاہور میں بھارت کے چار ڈرونز گرائے گئے ، اس دوران پاک فوج کے چار جوان زخمی ہوئے ، والٹن ائیرپورٹ پر تین جبکہ برکی روڈ پر ایک ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔

سندھ کے شہرمیانو میں ڈرون کی سرگرمی کے نتجےمیں ایک شہری شہید اورایک زخمی ہوا۔

راولپنڈی ریس کورس کےقریب ڈرون گرایا گیا جبکہ دوسرا ڈرون فوڈ اسٹریٹ کے قریب دکان کے اندر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

کراچی گلشن حدید لنک روڈ کےقریب سیکیورٹی فورسز نے ڈرون مار گرایا ، جس کے بعد پولیس نے دھاتی ٹکڑے تحویل میں لے لئے۔

شاہ کوٹ دھارو والی میں ڈرون مار گرایا گیا، جس کے نتیجے میں شہری اور تین مویشی زخمی ہوئے تاہم سیکیورٹی اداروں نے ڈرون کے ملبے کو تحویل میں لے لیا۔

بہاولپورمیں پاک فوج نے چولستان میں بھارتی ڈرون مار گرایا جبکہ گوجرانوالہ، چکوال، اٹک، بہاولپو، چھور عمر کوٹ اور گھوٹکی میں بھی ڈرونز تباہ کر دیئے گئے۔

بھارت کی ننگی جارحیت کا افواج پاکستان منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، اب تک پاکستان نے فوری اور بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے 5 جدید جنگی طیارے، متعدڈرونز اوربھارتی پوسٹیں تباہ کردی گئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں