جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

تحریک انصاف کی بڑی کامیابی ، معیشت میں بہتری کے آثار نظر آنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں پرامن انتخابات اور پی ٹی آئی کی کامیابی نے معیشت پر اچھے اثرات مرتب کرنا شروع کر دئیے، ڈالر کی رفتارکو بریک لگ گئے جبکہ سونے کی قیمت بھی کم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن میں تحریک انصاف کی بڑی کامیابی سے معیشت میں بہتری کے آثار نظر آنے لگے، کپتان کی کامیابی سے تاجر برادری کا اعتماد بڑھنے لگا۔

ڈالر کی رفتار کو بریک لگ گئے، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں ایک دن میں تین روپے کی کمی آئی اور ڈالر ایک سو چھبیس روپے کا ہوگیا۔


مزید پڑھیں : مران خان کی تقریر ، کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت نیچے آنے لگی


ڈالر کی قیمت گرنے سے سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی ہوئی اور فی تولہ سونے کی قیمت بارہ سو روپے کم ہونے سے بھاؤ 58 ہزار روپے پر آگئے۔

ڈیلرز کا کہنا ہے سونےکی قیمت میں کمی کی وجہ ڈالر کی قیمت میں کمی ہونا ہے۔


مزید پڑھیں :  سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ 58 ہزار تک پہنچ گیا


دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی دو دن سے تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، اور سترہ ہفتے بعد اسٹاک مارکیٹ میں  100انڈیکس 700پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار آٹھ سو کی سطح بحال ہوگیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں