اسلام آباد : عسکری قیادت کی بے لوث کوششوں اور حکومتی تعاون سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ڈالر کی قیمت 305 روپے سے گرکر293 روپے پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عسکری قیادت کی بے لوث کوششوں اور حکومتی تعاون سے پاکستانی کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور معیشت کی بحالی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔
یکم سے 21 ستمبر کے درمیان ڈالر کی قیمت مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور ڈالر کی قیمت 305روپےسےگرکر293 روپے پرآگئی ہے۔
سالانہ افراط زر کی شرح مسلسل تیسرے مہینے کمی سے اگست میں27.4فیصدپرآگئی ہے ، پاکستان کاتجارتی خسارہ39.1بلین سے کم ہوکر24.1بلین اور مالیاتی سال2023میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ17.5بلین ڈالرسےکم ہوکر2.6بلین ڈالررہ گیا ہے۔
مجموعی پیداوار 66623.6 بلین روپے سےبڑھ کر84651.9بلین روپےتک پہنچ گئی ، سال2023میں انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری نے1.72بلین ڈالر کا تجارتی اضافہ کیا، اگست2023میں آئی ٹی برآمدات ماہانہ10فیصداضافےکیساتھ235ملین ڈالرتک پہنچ گئیں۔
مالیاتی سال2023میں کوئلہ،ڈولومائٹ،چونےکےپتھر،چٹانی نمک،گیروکی پیداور میں اضافہ ہوا، پچھلے 2 ماہ میں چین نےپاکستان میں50.4 ملین ڈالرکی براہ راست سرمایہ کاری کی، مالیاتی سال2023میں پاکستان کی توانائی کی پیداوارمیں سالانہ 5 فیصد اضافہ ہوا۔
پاکستان کی ٹیلی کمیونیکیشن صنعت میں اس سال632ملین ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی ، موجودہ سال میں بینکوں کامنافع284.5بلین روپےتک پہنچ گیا ، پاکستان میں 3سال کیلئے 25بلین ڈالر کی سرمایہ کاری لانےمیں ایس آئی ایف سی کوقائم کیا گیا۔
ایس آئی ایف سی کوآئندہ 10سال میں 1ٹریلین ڈالرسرمایہ کاری لانےکیلئےبھی عمل میں لایاگیا ، ایس آئی ایف سی کےتحت سعودی عرب2 سے5سال میں 25بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گا۔
نو ملین ہیکٹر سے زائد غیر آباد اراضی پر زراعت کیلئےلینڈانفارمیشن مینجمنٹ سسٹمز سینٹرقائم کیا گیا، چاول کی برآمدات کا تخمینہ3ارب ڈالرلگایا گیا، معاشی سال 2023 اور 24 میں کپاس کی12.7 ملین گٹھڑیوں کی پیداوار کا ہدف رکھاجو باآسانی حاصل ہوگا۔
ایس آئی ایف سی کےتحت جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے 2250ایکڑ زمین پرخانیوال فارمز قائم کیاگیا ، 7 جون 2023 کو پہلی باراین ایل سی نے بذریعہ افغانستان4ہزارکلومیٹرزمینی راستہ استعمال کیا، 4 ہزار کلومیٹر راستے کو استعمال کرتے ہوئے برآمدی اشیا ازبکستان اور قازقستان پہنچائی گئیں۔
زوجیان چنگ چی گروپ نےپاکستان میں پہلاالیکڑیکل وہیکل گروپ تعمیرکرنےکااعلان کیا ، یکم اگست2023 کوبیرک کولڈ،وزارت پٹرولیم کے تحت منرل ڈیولپمنٹ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 10بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کی یادداشت پردستخط ہوئے ، پاکستان کی معیشت کی بحالی کاسفر تیزی سے کامیابی کی جانب گامزن ہے۔