ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پاکستان کو اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کمیشن کی سربراہی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : پاکستان کو اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کمیشن کی سربراہی مل گئی،کمیشن تخفیف اسلحہ کےلیے مختلف امور پر اہم سفارشات پیش کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کواقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کمیشن کی سربراہی مل گئی اور پاکستانی نائب مستقل مندوب عثمان جدون کمیشن کے متفقہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

کمیشن تخفیف اسلحہ کےلیے مختلف امور پر اہم سفارشات پیش کرتا ہے، اس موقع پر نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے خطاب میں کہا کہ کمیشن کے مباحثوں کی قیادت ملنا اعزاز ہے، کثیر الجہتی سفارتکاری کےذریعے سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

- Advertisement -

عثمان جدون کا کہنا تھا کہ میں آپ کی بات تحمل اور توجہ سے سنوں گا اور دستیاب وقت کو موثر طریقے سے استعمال کرنے کے لئے توسیعی بیورو کے ممبران کے ساتھ تعاون کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں ایشیا پیسیفک گروپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے اس عہدے کے لیے نامزد کیا اور اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس سال کمیشن کے اجلاس کی قیادت کے لیے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں