تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

حکومت کا بڑا منصوبہ: ہیلپ لائن 911 تیار

ملک بھر کی ایمرجنسی ہیلپ لائنز کو قومی ہیلپ لائن کے ساتھ منسلک کرنےکا منصوبہ تیار کر لیا گیا، وزیراعظم عمران خان یکم رمضان المبارک کو قومی ہیلپ لائن 911 کا افتتاح کریں گے۔

ذرائع کے مطابق 911 ہیلپ لائن ملک بھرکی تمام ایمرجنسی ہیلپ لائن کےساتھ منسلک ہوگی جس پر کال کرنے سے تمام ایمرجنسی رسپانس اداروں سے رابطہ ممکن ہو گا۔

وزیراعظم کی زیر پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن 911 پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کی جان ومال کاتحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ہیلپ لائن کاآغازلوگوں کیلئےون اسٹاپ ایمرجنسی ریلیف پوائنٹ ہو گا۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ فائربریگیڈ، پولیس، ہیلتھ اسسٹنس، ڈیزاسٹرریکوری کو ضم کر دیا جائےگا، موٹروے پولیس و دیگر 36 انفرادی ایمرجنسی نمبرز کو بھی 911 میں ضم کیاجائےگا۔

ضرورت مند کو صرف 911ڈائل کرنا ہو گا جس کے بعد کال سینٹراس کی کال کومتعلقہ سرکاری ایجنسی کوبھیج دے گا۔ منصوبہ وزارت آئی ٹی اوروزارت داخلہ کامشترکہ منصوبہ ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ متعلقہ حکام آپریشن کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں۔

Comments

- Advertisement -