ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر ہے کہ پاکستان سے چین کو 2 ماہ میں 20 ملین ڈالر مالیت کے بوائل میٹ(ابلے ہوئے گوشت) کی ایکسپورٹ کی جاچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے چین کو بوائل میٹ کی ایکسپورٹ شروع ہوگئی، پاکستان سے گزشتہ دو ماہ میں چین کو 20 ملین ڈالر کا بوائل میٹ ایکسپورٹ کیا جا چکا ہے۔
چیف ایگریکٹو ٹریڈ ڈیلولیپمنٹ آف پاکستان زبیر موتی والا نے کہا کہ پاکستان سے دو سلاٹر ہاوس کو چین نے منظور کیا ہے جبکہ تیسرے سلاٹر ہاوس کی منظوری کا عمل جاری ہے، امید ہے وہ بھی رواں ماہ تک منظور ہوجائے گا۔
کراچی میں اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے سی ای ٹی ڈیپ زبیر موتی والا نے کہا کہ رواں برس پاکستان کے فریش، فروزن میٹ اور بوائل میٹ کی ایکسپورٹ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے اگلے مالی سال کے اختتام تک چین کو بوائل میٹ کی ایکسپورٹ 60 ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی، چین کا وفد پچھلے دنوں آیا تھا وہ مزید سلاٹر ہاؤس کی مانگ کر رہا تھا۔
زبیر موتی والا نے کہا کہ فریش اور فروزن میٹ کی ایکسپورٹ میں بھی رواں سال زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، گزشتہ سال 31 ملین ڈالر کی فریش اور فروزن میٹ کی ایکسپورٹ ہوئی تھی، رواں سال اس کی ایکسپورٹ دگنی سے زیادہ ہو کر 65 ملین ڈالر ہوجائے گی۔
زبیر موتی والا نے کہاکہ پاکستان سے یو اے ای، سعودی عرب، امریکا، یورپ کو فروزن اور فریش میٹ ایکسپورٹ کیا جاتا ہے پاکستانی میٹ کے یورپ میں بہت اچھے ریٹ مل رہے ہیں آگر پورے یورپ کی منڈی تک رسائی مل جائے تو فریش میٹ کی ایکسپورٹ سے کثیر ذرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔