نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے زیر اہتمام پہلے پاکستانی فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔ فلم میں بے شمار پاکستانی ستاروں اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے شرکت کی۔
دو روزہ فلم فیسٹیول اقوم متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں موجود ثقافتی سینٹر ایشیا سوسائٹی میں منعقد کیا جارہا ہے۔ تقریب کی مہمان خصوصی اقوام متحدہ کی ڈپٹی جنرل سیکریٹری جین ایلیسن نے پہلے پاکستانی فلم فیسٹیول کے انعقاد پر پاکستانی مشن کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ فلم، ثقافت، موسیقی اور ادب امن کے فروغ اور مختلف ممالک کو ایک دوسرے کی ثقافت سمجھنےمیں مدد دیتے ہیں۔
انہوں نے پاکستانی فنکاروں سے کہا، ’آپ نے آج اس عمارت کو زندگی بخش دی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ان فنکاروں نے پہلے پاکستان کو فتح کیا اب یہ نیویارک کو فتح کریں گے۔
فیسٹیول کی روح رواں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ یہ فلمیں اقوام متحدہ میں پاکستان کی شاندار ثقافت کی عکاسی کریں گی۔
With the Ambassadors of Turkey,Tunisia, Kazakhstan and the Netherlands at our reception at the UN pic.twitter.com/7k7enfobDG
— Maleeha Lodhi (@LodhiMaleeha) December 3, 2016
With the Ambassadors of Greece and Tajikistan at our reception to launch our Film Fest pic.twitter.com/TXEnC9SOdS
— Maleeha Lodhi (@LodhiMaleeha) December 3, 2016
انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں نوجوان فلم سازوں اور ہدایت کاروں کی آمد سے اس صنعت میں نئی جان پڑ گئی ہے۔ ’ان فلمسازوں نے معاشرے کے بے باک موضوعات کو اٹھایا اور جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعہ شاندار فلمیں تخلیق کی ہیں‘۔
With the Chinese Amb at our reception to launch the Film Festival pic.twitter.com/qh8RTnWhuQ
— Maleeha Lodhi (@LodhiMaleeha) December 3, 2016
فیسٹیول میں اے آر وائی فلمز کے تحت بنائی جانے والی فلمیں ’دوبارہ پھر سے‘، ’لاہور سے آگے‘ اور آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار شرمین عبید چنائے کی بنائی ہوئی اینی میٹڈ فلم ’تین بہادر‘ بھی پیش کی جارہی ہیں۔ ان فلموں کے علاوہ دختر، ڈانس کہانی، ہو من جہاں اور ایکٹر ان لا بھی فیسٹیول کا حصہ ہیں۔
فیسٹیول میں ماہرہ خان، مروا ہوکین، نبیل قریشی، صبا قمر، وجاہت رؤف، یاسر حسین، شہریار منور، عاصم رضا، طوبیٰ صدیقی، صنم سعید اور مہرین جبار سمیت کئی فنکاروں نے شرکت کی۔ اے آر وائی ڈیجیٹل پاکستان کے سی ای او جرجیس سیجا بھی فیسٹیول میں شریک ہیں۔