بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

پاکستان میں پہلا سرکاری سطح پر ’’سینئر سٹیزن کلب‘‘ کہاں قائم کیا جا رہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بزرگ شہری ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کی فلاح اور بہبود کے لیے پہلی بار سرکاری سطح پر سینئر سٹیزن کلب قائم کیا جا رہا ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت عوام کے لیے کئی فلاحی اقدامات کر رہی ہے۔ اب وہاں بزرگ شہریوں کے لیے سینئر سٹیزن کلب قائم کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلا سرکاری سطح پر سینئر سٹیزن کلب قائم کے پی میں قائم کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ اور پی سی ون تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔

علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ ابتدائی طور پر اس کا آغاز پشاور سے کیا جائیگا۔ سینئر سٹیزن کلب میں 58 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو خدمات دی جائیں گی اور طبی امداد مفت فراہم کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کلب میں رہائشی کمرے میں بھی ہوں گے جہاں ممبران عارضی رہائش کر سکیں گے جب کہ یہاں کھانے پینے، انڈور گیمز، جم، سیلون اور دیگر سہولتیں بھی ہوں گی۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ پشاور میں سینئر سٹیزن کلب کی کامیابی کے بعد اس کا دائرہ کار مزید اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ 2014 میں اس وقت کی خیبر پختوںخوا حکومت نے سینئر سٹیزن ایکٹ منظور کیا تھا اور اس ایکٹ کے تحت بزرگ شہریوں کو کئی سہولتیں فراہم کی گئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں