ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

پاکستان: سال 2025 میں دہشتگردی کا پہلا مقدمہ کہاں درج ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سال 2025 کا آغاز ہو گیا ہے پاکستان میں نئے سال کا پہلا مقدمہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی بنوں میں درج ہوا ہے۔

پاکستان میں نئے سال 2025 کا سورج نئی امیدوں کے ساتھ شروع ہو گیا ہے۔ گزرے سال ملک میں دہشتگردی کے کئی واقعات رونما ہوئے اور درجنوں معصوم جانیں ضائع ہوئیں۔ سال نو دہشتگردی کا پہلا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی بنوں میں درج ہوا۔

بنوں میں تھانہ کینٹ پولیس موبائل وین پر بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ایس ایچ او تھانہ کینٹ ظہیر خان کی مدعیت میں درج مقدمہ میں دہشت گردی سمیت مختلف نوعیت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ سال کے آخری روز 31 دسمبر کو بنوں میں پولیس موبائل وین پر دھماکا ہوا تھا جس میں 6 اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

2024: پاکستان میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج سمیت 925 دہشتگردوں کو واصل جہنم کیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں