اسلام آباد : پاکستان کی مختلف وزارتوں کی ویب سائٹ پر بھارتی سائبرحملوں کا انکشاف سامنے آیا تاہم پاکستان نے بھارتی ہیکرز کی تمام کوششیں ناکام بنادیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ہیکرزبھی مودی سرکارکےنقش قدم پرچل پڑے، پاکستان کی مختلف وزارتوں کی ویب سائیٹ پر بھارتی سائبر حملوں کا انکشاف ہوا تاہم پاکستان نے بھارتی ہیکرز کے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
وفاقی وزیرآئی ٹی شزہ فاطمہ نے بتایا کہ بھارتی ہیکرز کی جانب سے وزارتوں کی ویب سائٹس کو ہیک کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں، تاہم سائبرحملہ آور کسی ویب سائٹ کوہیک کرنے یا ڈیٹا تک رسائی میں ناکام رہے۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نیشنل سرٹ اور صوبائی سرٹ اپنا کام کررہےہیں، آئی ٹی یوکی سائبرسیکیورٹی سےمتعلق عالمی رینکنگ میں پاکستان امریکہ اور برطانیہ والی فہرست شامل ہیں۔
نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کی تھی ، جس میں کہا تھا کہ جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کشیدگی کا فائدہ ہیکرز اٹھا سکتے ہیں، سرکاری ادارے اور حساس انفرا اسٹرکچر سائبر حملوں کے ہدف ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں : سائبر حملوں کے خطرے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری
ایڈوائزری میں کہنا تھا کہ پاکستان میں دفاعی، مالی اور میڈیا کے شعبے سائبر حملوں کا شکار ہوسکتے ہیں، اسپیر فشنگ، مالویئر اور ڈیپ فیکس جیسے طریقے استعمال ہونے کا خدشہ ہے۔
حملہ آور اداروں کی رازداری اور معلومات چوری کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں، پاکستان میں اسٹریٹیجک انفرا اسٹرکچر کی سروسز میں خلل پڑ سکتا ہے، فنانشل اداروں اور بینکنگ سسٹم میں سائبر خطرات میں اضافہ ہوا، نیشنل سرٹ کی حکومتی اداروں کو فوری طور پر سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق سائبر حملوں سے سیاسی عدم استحکام اور عوامی اعتماد کو نقصان پہنچ سکتا ہے، ادارے فوری طور پر اپنے سسٹمز کا سیکیورٹی آڈٹ کروائی