بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

فیڈریشن انتخابات زیادہ ضروری، پاکستان فٹبال ایک بار پھر عالمی سطح پر نمائندگی سے محروم ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان فٹبال ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی نمائندگی سے محروم ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نارملائزیشن کمیٹی کی غفلت اور ناقص حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان ساتویں مرتبہ کسی بین الاقوامی فٹبال ایونٹ میں شرکت سے قاصر رہا۔

ساؤتھ ایشین جونیئر ساکر چیمپئن شپ مئی میں بھارت میں کھیلی جا رہی ہے، جس میں بھارت، نیپال، سری لنکا، مالدیپ، بھوٹان اور بنگلادیش کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، مگر پاکستان کا نام ڈراز میں موجود نہیں کیوں کہ نارملائزیشن کمیٹی نے بروقت انٹری ہی نہیں بھیجی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے، بلکہ ایک سال میں یہ ساتواں ایونٹ ہے جس میں پاکستان فٹبال ٹیم کو شامل نہیں کیا گیا، ان میں 5 مردوں اور 2 خواتین کے بین الاقوامی مقابلے شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نئے کپتان کے ساتھ نیوزی لینڈ کیلیے روانہ

نارملائزیشن کمیٹی کے ایک اعلیٰ عہدے دار سے جب اس معاملے پر سوال کیا گیا تو انھوں نے مؤقف اختیار کیا کہ فیڈریشن کے انتخابات زیادہ ضروری تھے، جس کی وجہ سے انٹری نہیں دی جا سکی۔

دوسری طرف ہنگو سے تعلق رکھنے والے قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بنا کر فروخت کرنے کی خبر پر حکومت نے ایکشن لے لیا ہے، قومی فٹبالر کی مشکلات پر وزیر اعظم شہباز شریف نے نوٹس لے لیا، محمد ریاض ایشین گیمز کے ہیرو ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے انھیں ملاقات کے لیے بلا لیا ہے، اور ان کی ملاقات آج شام 5 بجے ہوگی۔

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں