تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

پاکستان کی اخلاقی فتح، ایک بار کھیل کو سیاست سے الگ رکھ دیا

پاکستان نے ایک بار پھر کھیل اور سیاست کو علیحدہ رکھ کر قومی فٹبال ٹیم کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو پاکستان کی اخلاقی جیت ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے ساتھ کھیل کے میدان میں بھارت نے ہمیشہ کھیل پر سیاست کو ترجیح دی۔ ماضی میں اس قسم کے کئی واقعات رونما ہوچکے تاہم حال ہی میں رواں سال اگست ستمبر میں پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہ آنے کے فیصلے پر ہٹ دھرمی سے قائم رہ کر کھیلوں کی دنیا میں اپنی ساکھ خراب کی ہے۔

تاہم اس میدان میں بھی پاکستان کو اخلاقی برتری حاصل ہوگئی ہے اور کشیدہ تعلقات و بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ کھیلنے پر غیر اعلانیہ پابندی کے باوجود پاکستان نے ایک بار پھر کھیل اور سیاست کو الگ رکھا ہے اور قومی فٹبال ٹیم کو بھارت بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کی فٹبال ٹیم آئندہ ماہ جون میں بھارت جائے گی جہاں وہ ساؤتھ ایشین فٹبال چیمئن شپ میں حصہ لے گی۔ پاکستان فٹبال نارملائزیشن کمیٹی نے قومی ٹیم کی بھارت میں شیڈول چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

قومی ٹیم بنگلور میں 21 جون سے 3 جولائی تک ساؤتھ ایشین فٹبال چیمئن شپ میں حصہ لے گی جبکہ بھارتی ویزوں کو بروقت یقینی بنانے کے لیے جلد ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔

اس حوالے سے بھارتی فٹبال فیڈریشن کے صدر کلیان چوبے کہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت روایتی حریف ہیں۔ پاک بھارت فٹبال میچ دلچسپ ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ سال بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستانی بلائنڈ کرکٹرز کی ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا تھا اور بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث مذکورہ ایونٹ سابق عالمی چیمپئن پاکستان کے بغیر کھیلا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -