تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

قرضوں میں ریلیف، پاکستان کا جی20 ممالک سے باضابطہ رابطہ

اسلام آباد : کورونا کے اثرات کے باعث قرض میں ریلیف کیلئے پاکستان نے جی20ممالک سے رابطہ کیا ، پاکستان کوایک ارب ڈالر سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سےجی20 ممالک سے قرض ریلیف کی درخواست تیار کی گئی ، ذرائع اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جی 20ممالک سے رابطہ کیا ، خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کوقرض ادائیگی میں ریلیف دیا جائے۔

اقتصادی امور کے ذرائع کے مطابق قرضوں کی ادائیگی میں رعایتی پروگرام کےتحت رابطہ کیا گیا، جی20ممالک سےرابطے پرآئی ایم ایف،ورلڈ بینک،پیرس کلب کوآگاہ کردیاگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کومئی سےدسمبر 1.8ارب ڈالر کا ریلیف مل سکےگا ، پاکستان نےجی20ممالک سے21ارب ڈالر کے قرضے حاصل کررکھے ہیں ، جس میں سے دسمبر تک 1.8ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی جانی ہیں، جی20ممالک سے منظوری پر 1.8ارب ڈالر کی ادائیگی آئندہ 4سال میں ہوسکے گی۔

یاد رہے ترقی یافتہ ممالک کےگروہ جی ٹوئنٹی نےپاکستان سمیت 76 ممالک پرواجب الادا قرضے مؤخرکرنےکی منظوری دی تھی ، ان ممالک پر رواں سال یکم مئی سے اکتیس دسمبر تک واجب الادا قرضے مؤخر کئے گئے ہیں۔

جی ٹوئنٹی کے اعلامیہ کےمطابق اس اسکیم کے تحت منسوخی رواں سال یکم مئی سےاکتیس دسمبرتک کے قرضوں کی گئی، یہ ادائیگیاں اب جون 2022 سے 2024 کےدرمیان کرنا ہوں گی۔

قرضوں کی ادائیگی کومؤخرکرنےکامقصد ترقی پذیرممالک کی کوروناکی وباسےپیداہونےوالےصحت اورمعاشی بحرانوں سے نمٹنےمیں مددکرناہے، یہ سہولت ان ممالک کوملے گی ،جوعالمی بینک کی انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے تحت قرضوں میں ریلیف کےاہل ہیں، ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے

Comments

- Advertisement -