بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

پہلے جائزہ مذاکرات : پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام اہم شرائط پوری کرلیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ پہلے جائزہ مذاکرات کے لئے تمام اہم شرائط پوری کرلیں ، جائزے کی کامیابی پر پاکستان کو تقریبا 70کروڑڈالرزکی قسط ملے گی۔

تفصیلات کے مطانق پاکستان کی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں ، آئی ایم ایف کے ساتھ پہلے جائزہ مذاکرات 2 نومبر سےشروع ہوں گے، جائزے کی کامیابی پرپاکستان کوتقریبا70کروڑڈالرزکی قسط ملےگی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ذرائع ڈیزل پر لیوی 55 سے بڑھا کر 60 روپے کرنے کا امکان ہے ، گیس کے ریٹ بڑھا کر اہم ترین ہدف بھی حاصل کرلیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ جائزے کی کامیابی آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے سے مشروط قرار دے دیا گیا، وزارت خزانہ پہلے جائزے کیلئے آئی ایم ایف کی تمام اہم شرائط پوری کرلیں۔

ذرائع وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان کامیابی سے پہلے جائزے کی تکمیل کیلئے پرامیدہے، آئی ایم ایف کیلئے پہلی سہہ ماہی کارکردگی قابل قبول ہونا ضروری ہے، مالی سال کی پہلی سہہ ماہی جائزے کیلئےتمام اہم اہداف حاصل کرچکے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ جولائی تا ستمبر کیلئے آئی ایم ایف کی ٹیکس وصولی کی شرط پوری کی گئی، ایف بی آر نے 1978 ارب ہدف کے مقابلے 2041ارب روپے ٹیکس جمع کیا، جولائی تاستمبرایف بی آرنے کوئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم جاری نہیں کی، جولائی تا ستمبر لیوی کی مد میں 222 ارب روپے حاصل کیے جبکہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں7 روپے50پیسے فی یونٹ تک اضافہ کیا جاچکا ہے،

ذرائع نے کہا کہ یکم نومبر سےگیس ٹیرف میں تقریبا 200 فیصد تک اضافہ کیا ، وزارت خزانہ پاورسیکٹر کےسرکلر ڈیٹ میں اضافہ بھی آئی ایم ایف کے ہدف سے کم ہوا۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف نےجولائی تاستمبر کیلئےسرکلر ڈیٹ میں292ارب روپےتک اضافے کی اجازت دی جبکہ پاورسیکٹر کا سرکلر ڈیٹ227 ارب روپے بڑھ کر2537ارب روپے ہوگیا، صوبوں میں صحت,تعلیم پر 465ارب روپے کے اخراجات کا ہدف بھی حاصل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ساورن گارنٹیز کی ری اسٹریکچرنگ سےمتعلق آئی ایم ایف کا ہدف حاصل کیا گیا، مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں کوئی ضمنی گرانٹ جاری نہیں کی گئی، پیٹرول پرپیٹرولیم لیوی فی لیٹر60 روپے کی بالائی حد تک بڑھائی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں