تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

پاکستان کو ایک اور طویل القامت فاسٹ بولر مل گیا

کراچی: پاکستان کو فاسٹ بولر محمد عرفان جیسا ایک اور طویل القامت فاسٹ بولر مل گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے دیہی علاقے میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے طویل القامت فاسٹ بولر عاصم جٹ انٹرنیشنل کرکٹ میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔

نوجوان فاسٹ بولر عاصم جٹ کی عمر ساڑھے 17 سال اور ان کا قد 6 فٹ 9 انچ ہے، عاصم جٹ کی بولنگ اسپیڈ 140 کلو میٹر ہے۔

ذرائع کے مطابق دورہ بنگلہ دیش کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم میں انتخاب کے لیے عاصم جٹ فیورٹ ہیں اور جونیئر ورلڈ کپ میں ان کی شمولیت کا قومی امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق طویل القامت فاسٹ بولر عاصم جٹ نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بولنگ کوچ وقار یونس سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھی متاثر کیا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے محمد عرفان اس وقت طویل القامت فاسٹ بولر ہیں اور ان کا قد 7 فٹ 1 انچ ہے۔

فاسٹ بولر محمد عرفان نے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی اور بالترتیب 10، 83، 16 وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

- Advertisement -