ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

تعلیمی میدان میں پاکستان کا بڑا اعزاز

اشتہار

حیرت انگیز

 بنکاک میں بیسٹ ایشیئن پرنسپل کے مقابلے میں کینٹ پبلک اسکول اینڈ کالج ملتان کی پرنسپل بینش سعید نے بہترین ایشیئن پرنسپل کا ایوارڈ جیت لیا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کت اساتذہ اور طالب علم نے ملک بلکہ بیرون ملک بھی پاکستان کا ہمیشہ نام روشن کیا ہے اور ان کی بدولت پاکستان کو عالمی سطح پر بڑا اعزاز مل گیا۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ایشین ایجوکیشن کنکلیو کا انعقاد ہوا جہاں بیسٹ ایشیئن پرنسپل کیٹیگری میں 15ممالک سے 2085  پرنسپلز نے مقابلے میں شرکت کی۔

- Advertisement -

اس مقابلے میں 275 شارٹ لسٹڈ امیدواروں میں سے کینٹ پبلک اسکول وکالج ملتان کی پرنسپل بینش سعید کو فتح حاصل ہوئی، پرنسپل بینش سعید کو آن لائن ٹیچنگ، ماسٹر ٹریننگ، کوچنگ، تربیتی کورسز میں ممتاز حیثیت کی بنیاد پر فاتح قرار دیا گیا۔

پرنسپل بینش سعید پچھلے 22 سالوں سے شعبہ تدریس سے وابستہ ہیں، بینش سعید نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر کے تمام پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں