تازہ ترین

پاکستان نے ڈی آئی خان حملے کے ثبوت افغان حکام کے حوالے کردیے

اسلام آباد : پاکستان نے ڈی آئی خان حملے کے ثبوت افغان حکام کے حوالے کردیے اور مطالبہ کیا افغانستان کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کرکے ملوث کرداروں کو پاکستان کے حوالے کرے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کافی سالوں سےدہشت گردی کا شکار ہے، پاکستان حقائق پر مبنی بیانات دیتا ہے، ہماری سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کا نشانہ بن رہی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دہشت گردوں کی پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں ، افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہورہی ہے،افغان عبوری حکومت دہشت گردگروپوں کیخلاف کارروائی کرے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے جڑے دہشت گردگروپ نے ذمہ داری قبول کی ہے، پاکستان نے افغانستان کے ساتھ حملے کی تفصیلات فراہم کی ہیں، جس پر افغانستان نےڈی آئی خان حملے کی تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستان نےڈی آئی خان حملےکےثبوت افغان حکام کے حوالے کئے اور مطالبہ کیا کہ افغانستان کالعدم ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کرکے ملوث کرداروں کو پاکستان کے حوالے کرے۔

Comments

- Advertisement -