اشتہار

پاکستان نے آئی ایم ایف کو مزید 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا منصوبہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو مزید تین ارب ڈٓالر کی فنانسگ کے لیے پلان دے دیا ہے جس پر فریقین میں بات چیت جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کو وزارت خزانہ کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو مزید 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ کیلئے پلان دے دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ رائز ٹو پروگرام سے 45 کروڑ، اےآئی آئی بی اور کمرشل بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض ملے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت حکام نے آئی ایم ایف سے درخواست کی ہے کہ پہلے معاہدہ ہو جائے تو فنانسنگ کا انتطام آسان ہو جائے گا۔ مذکورہ فنانسنگ پلان پر وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے معاہدہ ہوگا یا مزید تین ارب ڈالر کی ضمانتیں دینی پڑیں گی اس حوالے سے وزارت خزانہ کو آئی ایم ایف کے جواب کا انتظار ہے۔

ذرائع کے مطابق جنیوا میں ڈونرز کانفرنس سے رقم حاصل کرنے کا پلان بھی آئی ایم ایف کو دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں