اشتہار

پاکستان ڈیفالٹ ہوچکا، ہم دیوالیہ ملک میں رہنے والے ہیں ، خواجہ آصف کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ : وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہوچکا، ہم دیوالیہ ملک میں رہنےوالے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں وزیر دفاع خواجہ محمدآصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین سےدوری کی وجہ سےہم کامیاب قوم نہیں بن سکے، ہم سب کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کہہ رہے ہیں پاکستان ڈیفالٹ ہونے والا ہے جبکہ پاکستان ڈیفالٹ ہونہیں رہا، ہو چکا ہے، ہم دیوالیہ ملک میں رہنےوالے ہیں۔

- Advertisement -

وزیر دفاع نے کہا کہ تمام مسائل کا حل ہمارے پاس ہے، آئی ایم ایف کےپاس نہیں، ہمارے پاس موجود وسائل سے ہم استفادہ حاصل نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی زمین پرپندرہ سوکنال پرگالف کلب بنے ہوئے ہیں، دوکلب بھی بیچ دیں توکم ازکم ملک کاایک چوتھائی قرض اتر سکتا ہے جبکہ دوتین سوملین ڈالرز کیلئے خود حکمرانوں کو منتیں کرتے دیکھا ہے۔

اسلام آباد نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہونے والے واقعے کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا چیتے نے ایک شخص کوماردیا،بےنامی ایف آئی درج کرادی۔

کراچی پولیس آفس پر حملے سے متعلق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کل ساری رات ہمارےلوگ دہشتگردی سےنبردآزمارہے، ملک میں دہشت گردی کی ایجادبھی ہمارے حکمرانوں نےکی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں