جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

پاکستان کا پہلے گرین سکوک بانڈز کے اجرا کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان کے پہلے گرین سکوک بانڈز کے اجرا کا اعلان کر دیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق گرین سکوک سے ماحول دوست منصوبوں میں سرمایہ کاری راغب ہو گی۔ ابتدائی اجرا 20 سے 30ارب روپےتک ہو گا جو نیلامی کے ذریعے فروخت ہو گی۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ذریعے لسٹ اور فروغ دیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مختلف بینک جوائنٹ فنانشل ایڈوائزرز ہیں کابینہ کی منظورکردہ پائیدار سرمایہ کاری سکوک فریم ورک کی بنیاد پر اجرا کیا گیا ہے یہ اقدام پاکستان کے وژن 2028 سے ہم آہنگ ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ گرین سکوک پائیدار ترقی اور ماحولیاتی اثرات کم کرنے کے عزم کا مظہر ہے سرمایہ کاروں کوماحول دوست منصوبوں میں سرمایہ کاری کامنفردموقع ملے گا، پائیدار فنانس کوپاکستان کی ترقیاتی حکمت عملی میں ضم کرنے کا تاریخی قدم ہے۔

گرین سکوک وسیع تر سرمایہ کاروں کو راغب کرنے مالیاتی منڈیوں کو گہرا کرے گا جس سے ملک کی سبز اور لچکدار معیشت کی طرف منتقلی تیز ہو گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں