جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

کروناویکسین: پاکستان نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے متوقع کرونا ویکسین کے لیے چین سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، چین سے ممکنہ ویکسین کی قیمت اور کلینکل ٹرائلز کا ڈیٹا مانگا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ این آئی ایچ بذریعہ وزارت خارجہ چینی حکومت سے رابطہ کرے گا، چین سے متوقع کروناویکسین کی تفصیلات مانگی جائیں گی جن میں ویکسین کی قیمت اور ٹرائلز کا ڈیٹا شامل ہیں۔

ذرایع نے بتایا کہ چینی کمپنیز کین سائینو اور سائینوفارم سے تفصیلات مانگی جائیں گی، دونوں کمپنیاں کروناویکسین کلینکل ٹرائلز فیز تھری میں ہیں، سائینوفارم مختلف ممالک میں ویکسین کے کلینکل ٹرائلز کر رہی ہے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کین سائینو کی ویکسین کے کلینکل ٹرائلز کے مکمل نتائج 2ماہ میں آئیں گے، کرونا ویکسین پر چینی ردعمل کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا، اپنے مقصد کے حصول کے بعد چینی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے ڈیٹا پر پاکستانی ماہرین غور کریں گے۔

پاکستانی ماہرین کی منظوری پر چین سے ویکسین پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔ پاکستان کو چین سے کرونا ویکسین پر مثبت ردعمل کی امید ہے۔

کروناویکسین کے حصول کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

خیال رہے کہ حکومت متوقع کروناویکسین کی ایڈوانس بکنگ کو حتمی شکل دینے کے لیے عالمی اداروں سے رابطہ کرنے کا بھی فیصلہ کرچکی ہے تاکہ فنڈز حاصل کیے جاسکیں۔ حکومت کروناویکسین کی فنڈنگ کے لیے ورلڈبینک سے رابطہ کرے گی، جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک اور یونیسیف سے بھی بات چیت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں