تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

‘پاکستان نےامن معاہدے اور انٹرا افغان مذاکرات کے آغاز میں مدد کی’

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نےامن معاہدے اور انٹرا افغان مذاکرات کے آغاز میں ‏مدد کی، افغانستان میں تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، سیاسی تصفیہ ہی آگے بڑھنے کا ‏واحد راستہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے مسعودفاؤنڈیشن افغانستان کے سربراہ احمدولی مسعود نے ‏ملاقات کی، وزیر اعظم نے احمد ولی مسعود کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

ملاقات کے دوران افغان امن عمل اور پاکستان کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ‏افغان مجاہدین رہنما احمد شاہ مسعود مرحوم کی تاریخی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور سیکرٹری خارجہ کی بھی موجود ‏تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں برادرانہ تعلقات ہیں، پاک ‏افغان تعلقات کی جڑیں مشترکہ تاریخ، عقیدے،ثقافت سےجڑی ہیں پاکستان نےامن معاہدے اور ‏انٹرا افغان مذاکرات کے آغاز میں مدد کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انٹرا افغان مذاکرات نےافغان قیادت کو تاریخی موقع فراہم کیا ہے، افغان ‏قیادت کو جامع، وسیع البنیاد ،سیاسی تصفیےکے حصول کیلئے مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام فریقین پر جنگ بندی کے لئے زور دے رہا ہے، فریقین پرامن، ‏خوشحال افغانستان کیلئے تعمیری طور پر کام کریں،پاکستان افغانستان میں امن کی واپسی کا سب ‏سے زیادہ خواہشمند ہے کیونکہ اس تنازعے سے پاکستان سب سےزیادہ متاثر ہوا۔

Comments

- Advertisement -