اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

دورہ یورپ: قومی ہاکی ٹیم نے ہالینڈ کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ہاکی ٹیم نے پہلے میچ میں ہالینڈ کو تین کے مقابلے سے 5 گول سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم نے دورہ یورپ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے ہالینڈ کو تین کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی۔

قومی ہاکی ٹیم کھیل کے چاروں کوارٹرز میں حاوی رہی، رضوان نے تین گول اسکور کیے، مبشر اور اعجاز نے پاکستان کے لیے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

- Advertisement -

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ دورہ یورپ کے لیے منتخب کردہ کھلاڑیوں میں (گول کیپرز) اکمل، عبداللہ اشتیاق، ڈیفینڈرز: مبشرعلی، عماد شکیل بٹ، محمد عبداللہ، ارباز علی، محمد رضوان، حمادانجم فارورڈز: عمر بھٹہ (کپتان)، علی شان (نائب کپتان)، غضنفر، معین شکیل، عبدالمنان، جنید منِظور، رومان خان، ابوبکرمحمود، رانا وحید، سلمان رزاق، حنان شاہد اور اعجاز شامل ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ میں منیجر اولمپیئن خواجہ جنید سیگفرائیڈ ایکمین، اولمپین وسیم احمد معاون کوچ، باب جان ویلڈیف گول کیپر کوچ، ویڈیو اینالسٹ ندیم لودھی پر مشتمل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں