بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ میں شرکت سے نہیں روکا جائے گا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ کے بعد یہ کھیلوں کا پہلا مقابلہ ہوگا، ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2025 کی میزبانی بھارت کرے گا۔
بھارتی وزارت کھیل کو پاکستان کی شمولیت کی حکومت اجازت مل چکی ہے۔
وزیر کھیل کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک کو کثیر الاقوامی مقابلوں میں شرکت سے نہیں روکیں گے۔
صحافی نے سوال کیا کہ بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ کرکٹ میں پاکستان سے کھیلنے کی اجازت ہوگی؟ جواب میں بھارتی وزیر کھیل نے کہا کہ بھارت کرکٹ بورڈ نے اب تک رابطہ نہیں کیا ہے۔