اسلام آباد: پاکستان کو 20 سال کے بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی مل گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کو طریل عرصے کے بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ ) کی میزبانی مل گئی، پاکستان 2024 میں ہاکی الیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی کرےگا۔
ایونٹ 13 سے 21 جنوری تک لاہور میں منعقد ہو گا، کوالیفائر میں 8 ٹیمیں پیرس اولمپک میں جگہ حاصل کرنے کے لیے مدمقابل آئیں گی، ٹورنامنٹ کی ٹاپ تین ٹیمیں اولمپکس میں جگہ حاصل کریں گی۔
- Advertisement -
اولمپک کوالیفائرہاکی ایونٹ 2024 میں پاکستان میں ہوگا، پاکستان نے آخری بار 2004 میں ایف آئی ایچ ایونٹ کی میزبانی کی تھی۔