ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

پاکستان پہلی مرتبہ باڈی بلڈنگ کے عالمی ایونٹ کی میزبانی کرنے کےلیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پہلی مرتبہ باڈی بلڈنگ کے عالمی ایونٹ کی میزبانی کرنے جارہا ہے جس کیلئے اسٹیج تھائی لینڈ میں سجایا گیا ہے۔

اس میگا ایونٹ میں اٹلی، فرانس، کینیڈا، جرمنی، یو اے ای اور بھارت سمیت 40 ممالک شرکت کرینگے۔ یہ بات پاکستان گلوبل پاوور لفٹنگ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل کے صدر رمیز ابراہیم نے تھائی لینڈ روانگی سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی۔

انھوں نے کہا کہ مسٹر اینڈ مس یونیورس مقابلے کل سے تھائی لینڈ میں شروع ہوں گے، پاکستان میزبانی کرے گا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا 30 رکنی دستہ ایونٹ میں شرکت کررہا ہے جس میں اداکارعمرشہزاد اور رعید عالم بھی پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کریں گے۔

- Advertisement -

پاکستانی دستہ سینئرباڈی بلڈنگ، جونیئر باڈی بلڈنگ، ماسٹر، مینز فزیکس، کلاسک فزیکس اور فیشن ماڈل سمیت دیگر مقابلوں میں شرکت کرے گا جب کہ پہلی مرتبہ پاکستانی ایتھلیٹ سعدیہ شیخ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیں گی۔

مسٹر اینڈ مس یونیورس 2023 کا مقابلہ 19 سے 23 اکتوبر تک تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں منعقد ہوگا۔ گلوبل پاور لفٹنگ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل کے مطابق اس مقابلے کی خاص بات یہ ہے کہ پاکستان پہلی بار میزبانی کررہا ہے۔

پاکستان نے آج تک کسی ایسے ایونٹ کی میزبانی نہیں کی جس میں چالیس سے زائد ممالک کے ایتھلیٹس حصہ لیں۔ باڈی بلڈنگ کے کسی بھی انٹرنیشنل مقابلے میں پاکستان کی جانب سے کبھی اتنا بڑا دستہ حصہ لینے نہیں گیا

تاہم اس بار گلوبل پاور لفٹنگ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل پاکستان کے صدر رمیز ابراہیم خان اور اُن کی ٹیم کی کوششوں سے پاکستانی باڈی بلڈرز کا یہ دستہ تھائی لینڈ کے میگا ایونٹ میں حصہ لینے جائےگا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں