اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

ایک ارب ڈالر قسط، پاکستان کو نئے مالیاتی اہداف ملنے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی قسط کیلئے پاکستان کو نئے مالیاتی اہداف ملنےکا خدشہ کیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری ہے، ایک ارب ڈالر کی قسط کیلئے آئی ایم ایف کڑی شرائط پیش کرسکتا ہے جبکہ پاکستان کو نئے مالیاتی اہداف ملنے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کو نئے مالی سال میں فنانشل اسٹرکچرل بینچ مارک کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، نئے بجٹ میں ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے نئے اہداف ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آن لائن بات چیت میں اہداف حتمی شکل اختیار کرسکتے ہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچول مذاکرات میں حتمی صورت حال واضح ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے ٹیکس چوری روکنےکے لیے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا، نئے بجٹ میں ٹیکس کا ہدف 15 ہزار ارب روپے سے زیادہ رکھنےکی تجویز کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اگلے بجٹ میں ٹیکس ٹوجی ڈی پی کی شرح بڑھ کر 13 فیصد تک لے جانے پر بات چیت جاری ہے، نئے بجٹ میں نان ٹیکس ریونیو کی مد میں اگلے مالی سال 2745 ارب جمع کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اگلے مالی سال معاشی نمو بڑھ کر 4 فیصد سے تجاوز کر جانے کا امکان ہے، گزشتہ 2 ہفتوں میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 85 فیصد کامیاب رہے۔

ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں