جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت مقابلے کا بخار عروج پر، اضافی ٹکٹ فوری فروخت

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت مقابلے کا بخار عروج پر پے، اہم ترین میچ کے اضافی ٹکٹ بھی شائقین نے ہاتھوں ہاتھ خرید لیے۔

پاکستان اور بھارت کا مقابلہ جس کا سب کو انتظار ہے، اس کی آن لائن ٹکٹس خریدنے کیلئے 20 سے 30 ہزار شائقین منتظر رہے مگر اضافی ٹکٹس چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہوگئے، جس کے بعد میچ دیکھنے کے خواہشمند کئی لوگوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس وقت پاک بھارت میچ کے اضافی ٹکٹ بھی فروخت ہونے کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے باقی میچز کے ٹکٹس فی الحال آن لائن موجود ہیں۔

دبئی میں ہونے والے گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے اضافی ٹکٹوں کی فروخت آج اماراتی وقت کے مطابق دن 12 بجے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

بھارتی ٹیم جو چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ چکی ہے، اپنا پہلا میچ بنگلا دیش کے خلاف 20 فروری کو دبئی میں کھیلے گا، پاک بھارت مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔

بھارت گروپ کا اپنا آخری میچ 2 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، شیڈول کے تحت چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل دبئی میں 4 مارچ کو ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں