جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

غیر ملکی خریداروں نے بھارت کے بجائے پاکستانی نمائش کو ترجیح دی: کارپٹ ایسوسی ایشن

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: کارپٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ غیر ملکی خریداروں کی جانب سے بھارت کے بجائے پاکستانی نمائش میں شرکت کو ترجیح دینا حوصلہ افزاء ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ غیر ملکی خریداروں کی جانب سے بھارت کی بجائے پاکستان میں منعقدہ کارپٹ کی 37ویں عالمی نمائش میں شرکت کو ترجیح دینا حوصلہ افزاء ہے اور اس سے کارپٹ انڈسٹری کو تقویت ملے گی۔

ایسو سی ایشن کا کہنا تھا کہ عالمی نمائش کا انعقاد پاکستانی مصنوعات کی مارکیٹنگ اور برآمدات میں اضافے کا موثر ذریعہ ہے اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی جانب سے نمائش کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون کرنے پر مشکور ہیں۔

- Advertisement -

نمائش کے چیف آرگنائزر اعجاز الرحمان، کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹی کے چیئر پرسن پرویز حنیف، سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، سینئر ممبر ریاض احمد اور سعید خان نے نمائش کو کامیاب قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کی برآمدات کو متاثر کرنے کے لئے ہر طرح کے منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے اور پاکستان میں منعقدہ کارپٹ کی عالمی نمائش کو سبوتاژ کرنے کے لئے جان بوجھ کر ایسی تاریخون کا اعلان کیا گیا جس سے ٹکراﺅ پیدا ہو۔

ان کے مطابق یہ بات اطمینان بخش اور حوصلہ افزاء ہے کہ غیر ملکی خریداروں نے بھارت کے تمام تر حربوں کے باوجود پاکستان میں منعقدہ کارپٹ کی نمائش میں شرکت کی ترجیح دی ہے۔

کارپٹ ایسوسی ایشن کے رہنماﺅں نے کہا کہ امسال نمائش میں شرکت کرنے والوں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہو گی جس سے کارپٹ انڈسٹری کو تقویت ملے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں