ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پاکستان دہشت گرد ٹی ٹی پی کیساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں کررہا ، ترجمان دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے واضح کیا کہ پاکستان دہشتگرد ٹی ٹی پی کیساتھ کسی قسم کےمذاکرات نہیں کررہا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگرد ٹی ٹی پی کیساتھ کسی قسم کےمذاکرات نہیں کررہا، ہم افغان انتظامیہ سے توقع کرتے ہیں کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف ایکشن لے۔

داسو واقعے کے حوالے سے ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ داسو واقعے پر قانون نافذ کرنیوالے ادارے تحقیقات کررہے ہیں، واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے پر میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

- Advertisement -

پاک ایران تعلقات سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران نےجنوری کےبعد دوبارہ دوطرفہ تعلقات کےتمام چینلز کھولے ہیں، ایران کا اعلیٰ سطح وفد اسلام آباد میں موجود ہے، ایرانی صدر کے جلد دورہ پاکستان متوقع ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان شام میں ایرانی سفارتخانے پر حملے اور غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، غزہ سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پرعملدرآمد کا مطالبہ کرتےہیں اور اسرائیل کوعالمی عدالت انصاف کےاحکامات نہ ماننے پر زیر احتساب لایا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں