گلوبل ٹیرر ازم انڈیکس 2025 کی جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان عالمی دہشتگردی سے متاثرہ 163 ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔
پاکستان میں دہشتگردی میں واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور حال ہی میں گلوبل ٹیرر ازم انڈیکس 2025 رپورٹ جاری کی ہے جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ دہشتگردی سے متاثرہ ممالک میں پاکستان 163 ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔
اس رپورٹ میں عالمی دہشتگردی سے متاثرہ ممالک میں سر فہرست ملک برکینا فاسو ہے۔ دوسرے نمبر پر پاکستان، تیسرے نمبر پر شام، چوتھے نمبر پر مالی اور پانچویں نمبر پر نائجر ہیں۔
اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان میں دہشتگردی سے متعلق سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان کئی بار طالبان حکومت سے یہ کہہ چکا ہے کہ افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ گزشتہ روز بھی سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی اور بروقت کارروائی میں 16 خارجی ہلاک ہوئے۔
پاکستان بار بار افغان عبوری حکومت سے موثر بارڈر منیجمنٹ کیلیے کہہ رہا ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ افغانستان خارجیوں کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے اپنی سر زمین استعمال کرنے سے روکے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کہتے ہیں کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے لیے افغانستان کی سر زمین استعمال ہوتی ہے اور نیٹو کا چھوڑا ہوا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔
پاک افغان سرحد پر خارجیوں کی دراندازی کی کوشش؛ 16 دہشتگرد ہلاک