جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

بیساکھی میلا، دو ہزار سے زائد بھارتی سکھوں کو ویزے جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے مذہبی تقریبات بیساکھی میں شرکت کے لیے 2200 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردیے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کے مطابق نئی دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے 2200 بھارتی سکھ یاتریوں کو مذہبی تقریبات میں شرکت کے لیے ویزے جاری کیے گئے۔ ڈاکٹر فیصل کے مطابق مذہبی ہم آہنگی اور دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے کے لیے حکومت نے ویزے جاری کرنے کا اہتمام کیا۔

ویزہ حاصل کرنے والے سکھ یاتریپاکستان میں سکھ پنجہ صاحب،ننکانہ صاحب،کرتارپور کا دورہ کریں گے۔ نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے بیساکھی تہوار کے موقع پر سکھ برادری کو مبارک باد بھی پیش کی ہے۔

پاکستان میں بیساکھی کی تقریبات 12 سے 21اپریل تک جاری رہیں گی۔ یاد رہے کہ سکھ مذہب کے مطابق بیساکھی کا تہورا نئے سال کا آغاز ہوتا ہے، اس ضمن میں بابا گرناناک پر تقریبات کا انعقاد ہوتا ہے جس میں دنیا بھر میں بسنے والے سکھ شرکت کرتے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے سکھ یاتریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے اور انہیں خصوصی بسوں کے ذریعے منزل تک پہنچایا جاتا ہے۔ حکومت نے گزشتہ برس 1500 سے زائد مرد و خواتین سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے تھے۔

واضح رہےکہ تین روزہ بیساکھی میلے میں بھارت کےعلاوہ امریکہ،برطانیہ،آسٹریلیا اورسوئٹزرلینڈ سمیت دیگر ممالک سے بھی سکھ یاتریوں نے بھی شرکت کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں