13.2 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

غیرقانونی غیرملکیوں کی اسکیننگ کیلئے ہیلپ لائن کا اجراء

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے غیرقانونی غیرملکیوں کی اسکیننگ کیلئے ہیلپ لائن کا اجرا کردیا اور عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی غیرقانونی شخص کی متعلقہ ہیلپ لائن پرشکایت درج کروائیں۔

تفصیلات کے مطابق غیرقانونی غیرملکیوں کی اسکیننگ کیلئے ہیلپ لائن کا اجراء کردیا گیا ہے، شہری غیر قانونی غیرملکیوں کی نشاندہی کرنے میں حکومت پاکستان سے تعاون کریں۔

پاکستان میں غیرقانونی افراد کو ملک چھوڑنے کیلئے اکتیس اکتوبر دو ہزار تئیس کی ڈیدلائن دی گئی تھی، عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کسی بھی غیرقانونی شخص کی متعلقہ ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائیں اور غیرقانونی مقیم افراد کے حوالے سے درپیش مسائل اور رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن سترہ سو پر رابطہ کریں۔

- Advertisement -

کنٹرول روم میں تعینات عملہ پوری رہنمائی، معلومات اور مشکلات کے حل کیلئے چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر مامور ہے۔

دوسری جانب بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں افغان شہریوں کے انخلا کیلئے اسپیشل کنٹرول رومز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا انخلا جاری ہے، یکم نومبر سے کے پی اور بلوچستان میں غیرقانونی طور پر آباد افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا۔

پشاور، لنڈی کوتل اور کوئٹہ میں عارضی کیمپ قائم کئے گئے ہیں، عارضی کیمپ میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افراد کو قانون کے مطابق واپس بھیجا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں