آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ بھارت کے خلاف میچ سے قبل پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی۔
واضح رہے کہ پاک بھارت ٹیمیں کل احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔
ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیدرلینڈز اور سری لنکا کو شکست دے کر ابتدائی دو میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بھارت نے آسٹریلیا اور افغانستان کو ہرا کر اپنے دونوں میچز جیت لیے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سری لنکا کے خلاف میچ کھیلنے والی ٹیم بھارت سے مدمقابل ہوگی، عبداللہ شفیق اور امام الحق بھارت کیخلاف اوپننگ کریں گے۔
بابر اعظم، محمد رضوان، سعود شکیل، شاداب خان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
آل راؤنڈر محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی بھی کل بھارت کے خلاف میچ کھیلیں گے۔