چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان کے اسکواڈ میں ایک تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں میزبان نجیب الحسنین نے سوال کیا کہ کیا تبدیلیاں ہورہی ہیں اور کیا سوچا جارہا اگر ایسا نہیں ہوا تو پاکستان کے لیے بڑا مشکل ہوجائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے طیب طاہر کی جگہ سفیان مقیم کی شمولیت متوقع ہے۔
اسپورٹس جرنلسٹ نے کہا کہ ابھی تک یہ لگ رہا ہے کہ سب ایک پیج پر نہیں ہیں، ایک دن محسن نقوی نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی سے کہا ہے کہ کچھ ہوسکتا ہے تو دیکھ لیں۔ لیکن کچھ دیر بعد رضوان نے کہا کہ کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا سے میچ سے قبل فائنل 15 رکنی ٹیم دینی ہوگی۔
شاہد ہاشمی نے کہا کہ جنوبی افریقا کی ٹیم میں 9 مین کھلاڑی موجود نہیں تب بھی انہوں نے نیوزی لینڈ کے بہترین اٹیک کے خلاف 304 رنز بنادیے جبکہ ہم تو 300 تک بھی نہیں پہنچ سکے۔
سابق کرکٹر توصیف احمد نے کہا کہ کپتان کچھ کہہ رہا ہے چیئرمین کچھ کہہ رہے ہیں، اوپنر نہیں لارہے بابر اعظم کو کیوں قربان کررہے ہیں، عثمان کو اوپن کرواکر دیکھ لیں اگر اچھا کرجاتا ہے تو ٹھیک ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر عثمان کو کھلانا ہی نہیں تو پھر انہیں ٹیم میں رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔