جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے طلبا اور والدین کیلئے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے طلبا اور والدین کیلئے فیس کے حوالے سے اچھی خبر آگئی کیونکہ فیس سے متعلق عوامی تشویش پائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل و ڈینٹل کونسل کی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ، جس میں نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی فیس پر غور کیا جائے گا۔

ترجمان پی ایم ڈی سی نے بتایا کہ نجی میڈیکل کالجوں کی فیس پر فریقین سمیت نجی میڈیکل وڈینٹل کالجز کے نمائندوں اور ماہر تعلیم سے مشاورت ہوگی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ عوامی خدشات دور کرنے کیلئے منظم فیس اسٹرکچر نافذ کیا جائے گا، منظم فیس اسٹرکچر کے نفاذ کا مقصد شفافیت اور انصاف یقینی بنانا ہے، کونسل منصفانہ و معیاری فیس پالیسی کوحتمی شکل دے گی۔

پی ایم ڈی سی کونسل اجلاس کے حتمی فیصلے کا اعلان کرے گی، کونسل کا مقصد نجی میڈیکل کالجوں کی غیرضروری زائد فیسوں کو روکنا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ نجی میڈیکل وڈینٹل کالجوں کی فیس سے متعلق عوامی تشویش پائی جاتی ہے، میڈیکل تعلیم میں شفافیت اور انصاف کویقینی بنایا جائے گا، میڈیکل طلبا کیلئے معیاری تعلیم تک رسائی کیلئے پرعزم ہیں۔

ترجمان کے مطابق پی ایم ڈی سی مساوی تعلیمی مواقع کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے،نجی میڈیکل وڈینٹل کالجز پر فیس نہ لینے کی پابندی عائد ہے،سینیٹ کمیٹی نے نجی میڈیکل کالجز کی فیس وصولی پرپابندی کی سفارش کی تھی۔

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں