اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

بھارتی مظالم کے خلاف اقلیتی برادری کا احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مقبوضہ وادی میں جاری مظالم اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف اقلیتی برادری کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اقلیتی برادری کے تحت لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر پنجاب میں بسنے والی مختلف اقلیتی جماعتوں کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور افواج کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین نے نہتے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔

پڑھیں:  مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت،12سالہ بچہ شہید

 اقلیتی برادری کے کارکنان نے مطالبہ کیا کہ خطے میں امن کے لیے عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر فوری مداخلت کرے اور بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر پیلٹ گن کے استعمال پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے۔

یاد رہے حریت رہنماء برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے کشمیر میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں اور کشمیری تحریک آزادی کے لیے ایک بار پھر متحد ہوگئے ہیں، حریت کمانڈر کے نماز جنازہ میں شرکت پر بھارتی افواج کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد سے وادی میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی جانب بُری نگاہ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال لیں گے، ہندو برادری

 احتجاجی مظاہروں کے باعث قابض بھارتی افواج نے وادی میں 91 روز سے مسلسل کرفیو نافذ کیا گیا ہے تاہم مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 100 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد کشمیری گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں جبکہ کرفیو کے باعث اشیائے خوردونوش اور ادویات کی قلت کا شدید سامنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں